اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: اسکولوں کو کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم - مغربی بنگال میں اسکول کھلے

مغربی بنگال حکومت نے تعلیمی سرگرمیوں کو مرحلہ وار طریقے سے جلد ہی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کو اساتذہ نے خیر مقدم کیا ہے۔

مغربی بنگال :اسکولوں کو کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم
مغربی بنگال :اسکولوں کو کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم

By

Published : Feb 3, 2021, 4:56 PM IST

Updated : Feb 3, 2021, 5:11 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں واقع سوا سو سال قدیم گیارولیا مل ہائی سیکنڈری اسکول کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ریاست میں گیارولیا مل ہائی سیکنڈری اسکول میں ایک ہی چھت کے نیچے ارود، ہندی اور بنگلہ تینوںزبانوںکے طلباء کو تعلیم دی جاتی ہے۔


گیارولیا مل ہائی سیکنڈری اسکول کے ٹیچرز انچارج ( ہیڈ ماسٹر ) سدانند شاؤ نے ریاست کے تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ٹھوس فیصلہ لیا ہے۔ نیوز چینلز اور اخبارات میں آئندہ 12 فروری سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی خبریں سنی اور پڑھی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکولر جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن اتنا طے ہے کہ تقریباً ایک سال کے بعد اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جلد بحال ہونے والی ہیں۔

مغربی بنگال :اسکولوں کو کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم
انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پہلے مرحلے میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو ہی اسکولز آنے کی اجازت ہو گی۔ہیڈ ماسٹر سدانند شاؤ کا کہنا ہے کہ ہمارا اسکول اس کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ اسکول میں صاف صفائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ ہینڈ سینیٹائزیشن کرنے کا کام جاری ہے۔ اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے پر طالب علموں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے آئندہ 12 فروری سے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب گزشتہ سال مارچ سے مغربی بنگال کے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 5:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details