ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں ایک ٹیچر کے ذریعہ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ باراسات میونسپلٹی کے وارڈ 33 کے سبھاش پیلی میں پیش آیا۔ مبینہ طور پر ملزم ٹیچر ایک طویل عرصے سے اس نابالغ کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا۔ لڑکی شرم سے اپنے گھر والوں کو نہیں بتا رہی تھی۔
حال ہی میں لڑکی کے گھر والوں کو اس کا علم ہونے کے بعد باراسات پولیس اسٹیشن میں ٹیچر کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت درج کرائی گئی۔ الزام کی بنیاد پر پولیس نے بپول چندر بسواس نامی ہوم ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔