چند برس قبل خانہ جنگی نے ملک شام پوری طرح متاثر ہواتھا۔ اس جنگ میں کھیل کود کی سرگرمیاں بالخصوص فٹبال کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
شام کے پیشہ ورانہ فٹبال کھلاڑی بہتر مستقبل کے لئے مختلف ممالک کا رخ کر رہے ہیں اور غیر معمولی صلاحیت کی بدولت اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ انہی فٹبالروں میں شاہر شاھین بھی ہیں۔
محمڈن اسپورٹنگ کی دفاعی شعبے میں کھیلتے ہوئے مخالف ٹیموں کے لئے دیوار بن کر کھڑے ہونے والے شاہر شاھین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں محمڈن اسپورٹنگ کے شامی فٹبالر شاہر شاھین نے کہا کہ ڈورنڈ کپ 2021 کے فائنل میں ملی شکست سے تھوڑی دیر کے لئے مایوسی ہوئی تھی لیکن پیشہ ور فٹبالر ہیں، میچ کے ختم ہونے کے بعد مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں ہماری ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی۔ قسمت تھوڑی اور ساتھ دیتی تو میچ کا نتیجہ 1-7 ہوتا لیکن کوئی بات نہیں۔ ہم اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ ہم اگلے میچ میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ گرچہ ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر مایوسی ہوئی ہے۔ اس سے زیادہ افسوس اس بات سے ہے کہ اگلے میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکوں گا۔