اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا میں گیتا پاٹھ پروگرام کی تیاریاں زور شور جاری - کولکاتا میں 24 دسمبر کو ہونے والے گیتا پاٹھ

Suvendu Adhikari on Gita Path Programme: چوبیس دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے گیتا پاٹھ پروگرام کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔ اس کے مطابق وزیر اعظم مودی دوپہر ایک بجے اتوار کو کولکاتا پہنچیں گے۔ 1.35 منٹ پر وہ پریگیڈ میدان میں پہنچ گے۔ پہلے یہ پروگرام صبح 10 بجے شروع ہونا تھا اور دوپہر 2 بجے ختم ہونا تھا۔ وزیر اعظم کے فائنل شیڈول کے بعد یہ پروگرام ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوگا۔

کولکاتا میں گیتا پاٹھ پروگرام کی تیاریاں زور شور جاری
کولکاتا میں گیتا پاٹھ پروگرام کی تیاریاں زور شور جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 1:24 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں 24 دسمبر کو ہونے والے گیتا پاٹھ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ اسی درمیان لکش کانتھے گیتاپاٹھ کے منتظمین نے ہفتہ کو بریگیڈ میدان میں بھومی پوجا کی۔ اس کے بعد اسٹیج بنانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ مرکزی ا سٹیج 35 فٹ اونچا ہے۔ اس کی لمبائی 96 فٹ اور چوڑائی 40 فٹ ہوگی۔ وزیر اعظم اور دوارکامٹھ کے موجودہ شنکراچاریہ سوامی سدانند سرسوتی پارتھا سارتھی منچ پر بیٹھیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف آشرموں کے چیف بھکشو موجود ہوں گے۔

گیتا کی کل 237 شلوک کو پڑھنے کا پروگرام تھا مگر اب نئے پروگرام کے مطابق 78شلوک کو نہیں پڑھا جائے گا۔یعنی تلاوت 159 شلوک پڑھے جائیں گے۔فائنل شیڈول کے مطابق مودی 12ویں اور 15ویں ابواب کی کل 40 شلوک کو پڑھیں گے۔ قاضی نذر الاسلام کی ’’اے پارتھا سارتھی‘‘گانا بھی پیش کیا جائے گا ۔

منتظمین کے مطابق و زیر اعظم مودی کی موجودگی کی وجہ سے کئی ریکارڈ بننے کی امید ہے۔ منتظمین نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے کئی عالمی ریکارڈ قائم کیے جا سکتے ہیں۔ کلکتہ میں مختلف تنظیموں کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔اس سے قبل کبھی بھی ایک ساتھ گیتا کے شلوک نہیں پڑھے گئے ہیں ۔ایک ساتھ 70ہزار افراد کا گیتا پڑھنا اور سنگھ بجانے کی وجہ سے عالمی ریکارڈ بننے کی توقع ہے۔

منتظمین چاہتے ہیں کہ مودی ان تینوں تقریبات کے دوران موجود رہیں۔ نئے شیڈول کے مطابق پروگرام صبح 11.00بجے شروع ہونے والے پروگرام میں مختلف مذہبی سرگرمیوں اور شنکراچاریہ کی تقریر کے بعد12.45پر نذر گیتی پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد گیتا کے پہلے دو ابواب 1 گھنٹہ 35 منٹ میں پڑھے جائیں گے۔ اسی وقت مودی اسٹیج پر آئیں گے۔ ان کی موجودگی میں گیتا کے مزید دو ابواب کے شلوک پڑھے جائیں گےاور اس کے بعد سنگھ بجایا جائے گا۔آرگنائزیشن کے ذرائع کے مطابق اگر ورلڈ ریکارڈ بنتا ہے تو ان میں سے کوئی ایک تنظیم فوری طور پرسرٹیفکیٹ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Mann Ki Baat پی ایم مودی نے من کی بات میں ڈیجیٹل انڈیا پہل کی ستائش کی

آخر میں وزیراعظم کی تقریرکا شیڈول ہے۔وزیر اعظم 2:25منٹ پر تقریر کریں گے اور 2:50منٹ پر اپنا خطاب مکمل کرنے کے بعد سہ پہر 3 بجےا سٹیج سے چلے جائیں گے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ وزیر اعظم مودی بعد میں مذہبی سربراہوں اور پروگرام کے میزبانوں کے ساتھ کھانا کھائیںگے۔اس کے لیے بریگیڈ میدان میں مرکزی اسٹیج کے پیچھے ایک عارضی کینٹین بنائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details