کولکاتا: مغربی بنگال میں اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ ریاستی حکومت آئندہ پنچایت انتخاب کے سلسلے میں فوری طور پر نو ہزار تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی اسکیم بنارہی ہے۔ ادھیکاری نے ٹوئیٹر پر کہا کہ مجھے محکمہ سے خفیہ معلومات ملی ہے کہ مغربی بنگال کے محکمہ داخلہ سات دنوں کے اندر نو ہزار تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کی بھرتی کرنے کی اسکیم بنارہا ہے اور جلد بازی میں ان کی تربیت کے عمل کو پورا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہ پنچایتی انتخابات کے دوران ریاستی حکومت انہیں تعینات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔لیکن یہ سب پنچایت انتخابات سے عین قبل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ یہ کہیں انتخابی ہتھکنڈہ تو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام میں کٹوتی کی جا رہی ہے اور انتخابات کے دوران ضروری پولیس اہلکاروں کی کمی کو کم کرنے کے لیے انہیں جلد بازی میں تعینات کیا جائے گا۔