کولکاتا:پڑوسی ریاست اڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثہ کو لے کر حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ٹرین حادثے میں مبینہ طور پر ترنمول کانگریس ملوث ہے۔ اپوزیشن پارٹی لیڈر نے سوال اٹھایا کہ کیا اس واقعہ کے پیچھے ترنمول کا ہاتھ ہے؟۔ترنمول کانگریس کی بیان بازی سے کئی سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔
اڈیشہ میں گزشتہ پیر کے روز کو ہوئے ٹرین حادثے کے بارے میں شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ اس پورے واقعے کے پیچھے ترنمول کا ہاتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟۔ اگر یہ واقعہ اڈیشہ میں ہوا ہے تو ترنمول اتنا خوفزدہ کیوں ہے۔ جہاں نتیش کمار نے اس سلسلے کو بیان بازی نہیں کی وہاں ممتابنرجی الرام تراشی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ شبھندو ادھیکاری نے اڈیشہ ٹرین حادثے کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلسل بیان بازی کو لے کر کئی سوالات اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ میں یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ ٹرین حادثے میں ایک اہم کال ریکارڈ ترنمول کے ہاتھ میں کیسے آیا؟ وزیراعلیٰ کو اس سلسلے میں عوام کے سامنے وضاحت کرنی چاہئے۔