مغربی بنگال میں اگلے ماہ دسمبر میں ہونے والے ممکنہ میونسپلٹیوں اور کارپوریشن کے انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے اتحادی جماعت کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اسی درمیان نندی گرام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری(Suvendu Adhikari) نے لفٹ جماعتوں سے ترنمول کانگریس کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے حمایت کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:
حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی چیخ چیخ کر کہہ رہیں ہیں کہ ترپورہ میں جمہوریت کو خطرہ لائق ہے تو کیا بنگال میں جمہوریت پھل پھول رہا ہے۔'
انہوں نے کہاکہ بنگال میں سب سے زیادہ جمہوریت کو خطرہ ہے۔ یہاں تو حزب اختلاف کے رہنماؤں کو بولنے تک کا کوئی حق نہیں ہے۔ عام آدمی خاموش ہے۔'