کولکاتا:مغربی بنگال میں گزشتہ سال اگست مہینے سے کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس کی ایس ٹی ایف کی جانب سے مبینہ طور پر انتہا پسند تنظیموں سے رابطہ رکھنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر خصوصی چھاپہ ماری مہم چلا رہی ہے۔ گزشتہ روز ہاوڑہ سے ایک مشہور یونیورسٹی کے طالب علم کی مبینہ طور پر آئی ایس سے رابطہ رکھنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد کولکاتا پولیس کی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے عبدالرقیب قریشی کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کیا گیا ہے۔ Suspected IS Militant Arrested From Madhya Pradesh
پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ٹی ایف کے اہلکاروں کو پتہ چلا کہ گرفتار شخص آئی ایس ماڈیول کا مبینہ سربراہ ہے۔ کولکاتا پولس کے ایس ٹی ایف کے اہلکار اسے گرفتار کر کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر کولکاتا لا رہے ہیں۔ اس دوران لال بازار کے کئی گروپز ملک کی دوسری ریاستوں میں جا کر تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔ اسی بنیاد پر مشتبہ جنگجو کو گرفتار کیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یہ عبداکرقیب قریشی محمد صدام کا رہنما یا استاد ہے جسے حال ہی میں ہاوڑہ سے دہشت گرد تنظیم آئی ایس سے رابطہ رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔