اردو

urdu

ETV Bharat / state

Students Protest at Alia University: عالیہ یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاج جاری

عالیہ یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے متعدد مطالبات کے پیش نظر آج سو دن سے مسلسل احتجاج جاری Students protest at Alia University ہے۔

عالیہ یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاج جاری
عالیہ یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاج جاری

By

Published : Jan 28, 2022, 7:47 PM IST

کولکاتا: عالیہ یونیورسٹی میں گذشتہ 110 دنوں سے طلباء کی جانب متعدد مطالبات کے پیش نظر یونیورسٹی اور وزارت اقلیتی امور کے خلاف احتجاج جاری Students protest at Alia University ہے۔ تاہم طلباء کا الزام ہے کہ ان کی تحریک کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


اطلاعات کے مطابق عالیہ یونیورسٹی میں گذشتہ کئی ماہ سے لگاتار تنازعات سامنے آ رہے تھے جس سے یونیورسٹی کے تعلیمی نظام بری طرح سے متاثر Aliah University Education system affected تھا۔ امفان طوفان کے بعد سے یونیورسٹی کا انٹرنیٹ سروس بھی بند تھی۔

وہیں، یونیورسٹی میں مالی بے ضابطگیوں کے انکشافات کے بعد سے یونیورسٹی کے فنڈ بھی رکے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ سب زیادہ تنازع Aliah University Education system affected عالیہ یونیورسٹی پارک سرکس کیمپس کے سامنے کی زمین پر ہے، ان تمام معاملے پر گذشتہ سو دنوں سے طلبا مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

اس سلسلے میں عالیہ یونیورسٹی کے طلباء ساجد الرحمان نے بتایا کہ ہماری تحریک کی وجہ سے کچھ مطالبات پورے ہوئے ہیں جس میں طلبا کی فیس معاف کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے عارضی ملازمین کی تنخواہ شروع کر دی گئی ہے۔ کیمپس میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے جو فنڈ روک دیے گئے تھے وہ بھی بحال کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر کئی مطالبات ابھی بھی جس کے پورے ہونے کے بعد ہی احتجاج ختم کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details