موصولہ اطلاع کے مطابق کولکاتا ایئر پورٹ پر اسپائس جیٹ کے ٹیکنیشین کام کے دوران جہاز کے ہیڈروکرولک ڈور کے فلیپ میں پھنس کر بری طرح سے زخمی ہو گیا ۔
ایئر پورٹ کے سیکورٹی ، فا ئر بریگیڈ اور اسپائس جیٹ کے اہلکاروں نے جہاز کے بم بارڈرکو توڑ کر لہولہان اینجیئر کو نکالا گیا ۔
زخمی اینجیئر کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں داکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔
ایئر پورٹ پر اینجیئر کی پراسرار موت پولیس کاکہنا ہے کہ مرنے والے اینجیئر کی شناخت روہت وریندر پانڈے کے طور پر ہوئی ہے۔ غیرفطری موت کی شکایت درج کرلی گئی ہے۔ پولیس کی تفتیش جا ری ہے ۔
نجی طیارے کی کمپنی نے کہاکہ اینجیئر روہت پہلے سے ہی بیمار تھا۔ کام کے دوران بے ہوش ہوکر گرپڑا جس سے ہیڈرو کرولیک دروازے کے درمیان پھنس گیا۔