اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوٹیشن اور سرٹیفکیٹ کے لئے فیس کی ادائیگی نہیں: فرہاد حکیم - پریشانیوں سے بچے کی کوشش

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ زمینوں کے میوٹیشن اور اس سے جڑے پہلے سرٹیفکیٹ کے لئے عام لوگوں کو فیس کی کوئی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔

state minister farhad hakim
فرہاد حکیم

By

Published : Aug 22, 2021, 10:56 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے زمینوں کے میوٹیشن اور اس سے جڑے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے کاموں کو مزید آسان بنانے کی کوشش تیز کردی ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے کہا کہ کاموں کو پیچیدہ بنانے کے بجائے اسے اور آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے عام لوگوں کو میوٹیشن اور دوسرے کاموں سے متعلق درپیش پریشانیوں سے نجات دلانے کے لیے منصوبے بنائے گئے ہیں۔ لوگ پریشانیوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے زمین کا میوٹیشن وغیرہ کا کام التوا میں رہ جاتا ہے۔

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ پتہ چلتا ہے کہ کسی گھر کا برسوں برسوں تک میوٹیشن ہوا ہی نہیں ہے۔ کارپوریشن کا عملہ اس ضمن میں زمین کے مالکان کو نوٹس بھیجتے ہیں تو وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے سینئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ زمینوں کے میوٹیشن اور اس سے جڑے پہلے سرٹیفکیٹ کے لئے عام لوگوں کو فیس کی کوئی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Just Yellow Foundation: مغربی بنگال میں خواتین محفوظ: ڈاکٹر نوشین بابا خان


انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے دفتر میں آئیں گے اور آسانی کے ساتھ اپنا کام کراکر چلے جائیں گے اس کے لئے انہیں فیس ادا کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے کے بعد لوگوں کی پریشانیاں کم ہوجائیں گی اور دوسرے مرحلے میں انہیں معمولی فیس ادا کرنے پڑے گی۔

واضح رہے کہ تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیر فرہاد حکیم نے متعدد منصوبوں کا اعلان کرکے عام لوگوں کی پریشانیاں کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details