اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد - urdu news

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر دو مہینوں کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں دوارے سرکار کیمپ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جہاں عوام کو مختلف ترقیاتی منصوبوں سے جوڑا جارہا ہے۔

مغربی بنگال میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد
مغربی بنگال میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد

By

Published : Nov 18, 2021, 12:05 PM IST

مغربی بنگال میں ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو جوڑنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے دوارے سرکار کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کیا گیا ہے۔


دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں دوارے سرکار اسکیم کے تحت تمام لوگوں کو ترقیاتی منصوبوں سے جوڑنے کا کام تیزی سے شروع ہوا ہے۔



ریاست کے دوسرے اضلاع کی طرح ہوڑہ میں بھی دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سواستاساتھی کارڈ بنوانے والے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

دوارے سرکار کیمپ میں آنے والے لوگوں سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ سواستاساتھی کارڈ ریاستی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔

ویڈیو
انہوں نے کہا کہ اس کارڈ میں پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ انسورنش حکومت کی جانب سے لوگوں کو دیا جارہا ہے، اس کی مدد سے غریب کہیں بھی کسی بھی وقت بڑے ہسپتال میں علاج کروا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:


دوارے سرکار کیمپ میں آنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ سواستاساتھی کارڈ در اصل مصیبتوں میں کام آنے والا کارڈ ہے، شروعات میں مختلف ہسپتالوں میں اس کارڈ کو تسلیم نہیں کیا جاتا تھا لیکن اب سب ٹھیک ہو گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ان کے کئی رشتہ داروں نے اسی کارڈ سے بڑے ہسپتال میں علاج کروائے ہیں۔ ان کے خیال سے سب کو کارڈ بنوانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details