اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلیپ گھوش کا ایک اور متنازعہ بیان

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے چائے پر چرچہ مہم کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور مجلس اتحاد المسلمین کی تنقید کی ۔

state president  says  aimim support tmc
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش

By

Published : Nov 25, 2020, 5:56 PM IST


مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف تنقید کا کوئی کسر چھوڑنا نہیں چاہتی ہے۔

ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے اس وقت سے دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہوئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں بم پھٹنے کے واقعات رونما ہونے کے سبب عام لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ ایسا احساس ہونے لگا ہے کہ مغربی بنگال جموں کشمیر بن گیا ہے. ہفتے میں کہیں نہ کہیں سے بم پھٹنے کی اطلاع مل ہی جاتی ہے.

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس اگر اور پانچ برسوں تک اقتدار میں رہ گئی تو بنگال کا حال اور برا ہو جائے گا.

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کا اعلان کرکے وہاں امن و امان لانے میں کامیاب رہے ۔لیکن ترنمول کانگریس کے دور حکومت میں بنگال جل رہا ہے ۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ مغربی بنگال پرتنقید کرنے والے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کو جموں کشمیر چلے جانا چاہئے.
پزید پڑھیں:

ترنمول کانگریس: اندرونی انتشار اور اختلافات سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج


انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو پتہ ہے کہ کہاں کیا چل رہا ہے. انہیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے.


رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ بنگال پرامن ریاست ہے. تمام مذاہب کے لوگ چین و سکون کے ساتھ رہ رہے ہیں انہیں رہنے دیجئیے.

صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین ترنمول کانگریس کے کہنے پر ہی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمائی کے لئے میدان میں اترنا کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ترنمول کانگریس بی جے پی کو شکست نہیں دے سکتی ہے. اے آئی ایم آئی ایم کو خالی ہاتھوں واپس جانا پڑے گا.

بی جے پی کے رہنما کے مطابق اسدالدین اویسی کو کیا لگتا ہے کہ بہار کی طرح مغربی بنگال میں بھی سیٹز مل جائے گی. ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details