اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nazrul Islam نذرالاسلام بھاویہ موسیقی کے ماہر گلوکار

موسیقی کے سبب سماجی بائیکاٹ کے باوجود ریاستی مسلح افواج کے اے ایس آئی نذرالاسلام نے بھاویہ موسیقی (لوک سنگیت) کی مشق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اے ایس آئی نذرالاسلام اپنے شوق کی وجہ سے نہ صرف شمالی بنگال بلکہ لوک سنگیت کی دنیا میں مشہور شخصیت بن چکے ہیں۔

By

Published : Apr 5, 2023, 5:06 PM IST

نذرالاسلام بھاویہ موسیقی کے ماہر گلوکار
نذرالاسلام بھاویہ موسیقی کے ماہر گلوکار

نذرالاسلام بھاویہ موسیقی کے ماہر گلوکار

کوچ بہار: مغربی بنگال میں ضلع کوچ بہار کے ناٹاباڑی میں رہنے والے 57 سالہ نذرالاسلام اب بھی بھاویہ موسیقی(لوک سنگیت) کی مشق کرتے ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کے چنچل چودھری کا گانا ساڈا کالا کالا، گاکر مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے اس لوک گیت کی وجہ سے نہ صرف بھارت میں بلکہ بنگلہ دیش میں شہرت حاصل کی ہے۔ نذرالاسلام نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو گھر بار چھوڑ کر مختلف اضلاع میں کام کرنا پڑتا ہے، نتیجتاً ہر کسی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہوتی ہے۔ مختلف اضلاع میں رہ کر ڈیوٹی کے دوران انہیں اپنے گھر، والدین، بیوی بچوں کی یاد آتی ہے۔ اس وقت موسیقی کی مدد سے اپنی تکلیف کو کم کرتے ہیں۔ان کے ساتھ افسران بھی ان کے ساتھ پورا تعاون کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موسیقی کی وجہ سے کسی زمانے میں ان کا اور ان کے پورے خاندان کا سماجی بائیکاٹ کیا گیا تھا۔ انہیں کسی بھی سماجی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں تھی۔وہ ہمت نہیں ہاری اور مسلسل 4 برسوں تک سماجی بائیکاٹ کا سامنا کیا۔ان کے والد وقار الدین اور والدہ رقیہ بیگم نے نذر الاسلام کے گانے کی مخالفت کی تھی اس کے بعد پورا محلہ ان کے خلاف ہوگیاتھا۔ نذرالاسلام نے کہا کہ آہستہ آہستہ لوگوں کی ان کی موسیقی میں دلچسپی پیدا ہونے لگی۔لوگ ان کے گانے سننے لگے۔اس طرح سماجی بائیکاٹ کا خاتمہ ہوا۔ حال ہی میں نذر الاسلام نے بنگلہ دیش کے مشہور فنکار چنچل چودھری کا گانا 'ساڈا سدا کالا کالا' گایا۔ گانے کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:Mango Production In Maldah: مالدہ میں ریکارڈ آم کی پیدوار ہونے کی امید

12 بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ کے ڈی ایس پی ادے چھتری کا کہنا ہے کہ نذر الاسلام پر فخر ہوتا ہے کہ ہمارے بٹالین میں ایک ایسا شخص ہے جو موسیقی میں ماہر ہے۔ان سے مل کر اچھا لگتا ہے ۔وہ ایک ذمہ دار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب گلوکار بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details