کولکاتہ، مغربی بنگال تعلیمی گھپلے میں رقم کی لین دین کی تحقیقات کر رہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کو حکمراں ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے مانک بھٹاچاریہ کو گرفتار کر لیا۔ED arrests TMC MLA Manik Bhattacharya in Bengal education scam
بھٹاچاریہ کو پرائمری سیکشن میں تدریسی عملے کی مبینہ طورپر غیر قانونی طریقے سے تقرری کے معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ندیا کے پلاشی پارا کے ایم ایل اے بھٹاچاریہ کو ای ڈی نے سالٹ لیک میں واقع ان کے سی جی او کمپلیکس میں تقریباً 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔ مسٹر بھٹاچاریہ مغربی بنگال بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے چیئرمین تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کو دوپہر 1 بجے ای ڈی کے دفتر میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور تفتیشی افسران کے ساتھ مبینہ عدم تعاون کے الزام میں منگل کو 1 بجے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔