کولکاتا: مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ پرائمیری، اپر پرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ کا دائرہ جوں جوں وسیع ہوتا جارہا ہے توں توں اس معاملے میں نئے نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس سی اسکام میں ایک اور خاتون ہیمانتی گنگوپادھیائے کا نام سامنے آیا ہے۔ گوپال اور ان کی بیوی ہیمنتی ان میں سے ایک کے جوائنٹ ڈائریکٹر ہیں۔ ہیمنتی کے نام پر ایک فرم سامنے آیا مگر دفتر بند ہے۔ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام شیل کمپنیاں گوپال ہیمنتی نے بدعنوانی کے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے کھولی تھیں۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق ہیمنتی گنگوپادھیائے نے پہلی بار 2015-16 میں گوپال سے ملاقات کی تھی۔ ہیمنتی اس وقت ایک ابھرتی ہوئی ماڈل تھیں۔ مگر ان کے پاس زیادہ کام نہیں مل سکا۔اس دوران گوپال کئی بااثر لیڈروں جیسے تاپس منڈل، کنتل گھوش سے بات چیت کر رہے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کی دوستی مضبوط ہوگئی۔اس درمیان گوپال اور ہیمانتی رشتہ میں بھی بند ھ گئے۔سی بی آئی کے مطابق گوپال کے ساتھ ہینمانتی بھی بدعنوانی میں ملوث ہے۔سی بی آئی کے افسران کو شبہ ہے کہ ملازمت کے متلاشیوں سے موصول ہونے والے کالے دھن کو گوپال ہیمنتی کی شیل کمپنیوں کے ذریعے لانڈر کیا گیا تھا۔ تاہم، سی بی آئی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیمنتی فلم میں پروڈیوسر بن کر پیسے ڈالنا چاہتی تھی۔ ایک چھوٹے ماڈل ہونے کے ناطے اس کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آئے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے؟