بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب اسپن گیندبازوں میں سے ایک ہر بھجن سنگھ نے سا بق کپتان سوروگنگولی کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر بنتے ہی بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں نئے باب کا آغاز ہو ا۔
انہوں نے کہاکہ سورودادا اپنے دور میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو جس طرح سے منظم کیا اور مسلسل کامیابی کی راہ پر لائی ٹھیک اسی طرح بی سی سی آ ئی کے صدر رہتے ہوئے کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔
ہر سنگھ نے کہاکہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور ایک اچھے اور ایماندار شخص کے ہاتھوں میں گئی ہے۔
بھارتی اسپن گیند باز نے کہاکہ سوروگنگولی اس مقام پر رہتے ہوئے بھارتی کرکٹ کی ترقی کے لیے جو کام کریں گے اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔وہ مثالی صدر بنیں گے۔
کرکٹ کی ترقی کے سوال پر انہوں نے کہاکہ دنیشن کارتک کوٹیم میں شامل کرنے کا مطلب ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اس سے اچھی مثال اور کیا ہو سکتی ہے۔