اردو

urdu

ETV Bharat / state

دھونی پر کارتک کو ترجیح دینے کا خمیازہ بھگتنا پڑا

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر سورو گنگولی نے سیمی فا ئنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیم انڈیا کی شکست کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کو ذمہ دار قراردیا۔

دھونی پر کارتک کو ترجیح دہنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا

By

Published : Jul 11, 2019, 6:32 PM IST

سورو گنگولی نے کہاکہ بھارتی ٹیم کی کارکرد گی شاندار رہی ۔ تمام کھلاڑیوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی لیکن ٹیم انتظامیہ کی ایک غلطی کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ٹیم انتظامیہ نے آخر کیوں بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی۔

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل جیسا ہم میچ میں دھونی پر ایک ایسے بلے باز کو ترجیح دی گئی جیسے زیادہ میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ۔

سابق کپتان نےکہا کہ بھارتی ٹیم جب بحران میں تھی اس وقت ہی دھونی کو ٹاپ آرڈر میں بھیج دینا چا ہئے تھا۔ وہ تجربہ کار ہیں انہیں مشکل حالات میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے۔ دھونی کو اور اوپر بھیجا جاتا تو میچ 47۔48 اووروں میں ہی ختم ہو سکتا تھا۔

سی اے بی کے صدر سورو گانگولی نے میچ کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کے '45 منٹ خراب کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامناکرنا پڑا' کے بیان پر بھی تنقید کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details