ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کے ایک گروپ نے اس کی مخالفت کی ہے اور اس کا مقصد بنگال کو محروم کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ' میں 2003سے ہی کوشش کررہی ہوں مگر یہ نہیں ہوسکا ہے۔آخر بنگال کو کیوں محروم کیاگیا ہے۔ تمام زبانوں کا احترام کیا جانا چاہیے'۔
بی جے پی رہنماؤں کے ایک گروپ نے نام تبدیل کرنے کی تجویز کی مخالفت کی۔یہ سیاسی بنیاد پر کیاگیا ہے۔ہم نے اس سے متعلق ایک خط لکھاہے۔ مگر وزارت داخلہ سے اس سلسلے میں اب تک کوئی جواب نہیں آ یا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیرا عظم مودی کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کا نام تبدیل کرکے بنگلا کرنے کی تجویز کی تکنیکی ہے۔