ریاست مغربی بنگال کو ایک بار پھر سے تقسیم کئے جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ بی جے پی کے کئی رہنماؤں کی جانب سے مغربی بنگال سے شمالی بنگال کو الگ کرکے ایک علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
شمالی بنگال سے بی جے پی کے لوک سبھا رکن جان برالا اور راجو بستا کی جانب سے شمالی بنگال کو علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ وہیں بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر شمالی بنگال کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے بی جے پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
گورنر کے سامنے بھی بی جے پی رہنماؤں نے شمالی بنگال کو مغربی بنگال سے الگ کرکے ایک علیحدہ ریاست بنانے کی اپیل کی ہے۔ اسی کے خلاف آج راج بھون کے سامنے ایک الگ انداز میں احتجاج کیا گیا۔ معروف پیشہ ور جادو گر سومین دے اور ان کی بیٹی تتلی دے نے راج بھون کے سامنے بنگال کی تقسیم کے مطالبے کے خلاف احتجاج کیا۔