مغربی بنگال میں آئندہ 22 اپریل کو چھٹے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے مدنظر الیکشن کمیشن چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ووٹرز کے لئے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ 22 اپریل کو ہونے والے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران تمام پولنگ مراکز پر سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ووٹنگ کے لئے قطار میں کھڑے لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے بنانا لازمی ہے۔ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز پر تعینات مغربی بنگال پولیس اور مرکزی فورسز پر ووٹرز کے درمیان سماجی فاصلے بنانے کی ذمہ داری ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے دن پولنگ مراکز کے ارد گرد بلاوجہ بھیڑ لگانے والوں کے خلاف پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اب تک اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچ مرحلے مکمل ہو چکے ہیں۔ کل 294 سیٹوں میں سے اب تک 178 سیٹوں پر ووٹنگ ہو چکی ہے۔ مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8930 کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران 38 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
غور طلب ہے کہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ اتحاد کی حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے آٹھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ 28, 29 دنوں قبل کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دس سے بارہ ہوا کرتا تھا لیکن آج اس کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار پہنچ گئی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ 59 ہزار ہے جبکہ اس وبا سے اب تک دس ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔