21 جولائی 1993 میں یوتھ کانگریس کی قیادت کرنے والی ممتا بنرجی اور ان کے حامیوں کے ساتھ اس وقت کی بائیں محاذ حکومت کے خلاف رائٹرس بلڈنگ گھیراؤ کے دوران مبینہ پولیس فا ئرنگ میں 13 یوتھ کانگریس کے حامیوں کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی۔
تقریباً 28 برس قبل کولکاتا پویس کے 26 سالہ کانسٹیبل سراج الحق منڈل نے اپنے اعلیٰ افسران کا حکم نہ مانتے ہوئے اس وقت کی یوتھ کانگریس کی اعلیٰ رہنما ممتابنرجی کی جان بچائی۔ سراج الحق منڈل نے نہ صرف اعلیٰ پولیس افسران کے حکم کو نظر انداز کردیا تھا بلکہ پو لیس بیریکیڈ توڑ کر ممتا بنرجی کو لہولہان حالت میں وہاں سے لے کر فرار ہو گئے تھے ۔
سراج الحق منڈل کو ممتابنرجی کی جان بچانے کی قیمت اپنی نوکری گنوا کر چکانی پڑی تھی۔
اس کے چند برس بعد ہی ممتا بنر جی کانگریس سے علحیدہ ہوکر ترنمول کانگریس پارٹی کی بنیاد ڈالی ۔