اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کی ریلی میں جوتا پھینکا گیا

بی جے پی کی ریلی کے دوران کیلاش وجے ورگیہ کی گاڑی پر جوتا پھینکا گیا۔ اس واقعہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

shoe thrown at a BJP procession
بی جے پی کے جلوس پر جوتا پھینکا گیا

By

Published : Jan 4, 2021, 6:45 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی پورٹ علاقہ خضر پور میں بی جے پی کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

بی جے پی کی یہ ریلی خضرپور سے شروع ہو کر ہسٹنگ، دھرمتلہ سے ہوتے ہوئے سینٹرل ایونیو میں واقع بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹر پہنچنے والی تھی۔


خضر پور میں ریلی کے دوران بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگیہ کی گاڑی پر کسی نے جوتا پھینک دیا۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

کیلاش وجے ورگیہ


بی جے پی کے رہنماؤں نے اس واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے ترنمول کانگریس کی سازش قرار دیا۔

بی جے پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو اقتدار کے قریب دیکھ کر ترنمول کانگریس کے رہنما ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ اس طرح کی حرکت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

بی جے پی کی اس ریلی میں ریاستی انتخابی مشیر کیلاش وجے ورگیہ کے علاوہ بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے، رکن پارلیمان ارجن سنگھ سمیت دیگر اعلیٰ رہنما شامل تھے۔

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی پر بی جے پی کو مواقع فراہم کرنے کا الزام


وہیں، حال ہی میں بی جے پی میں عہدہ حاصل کرنے والے شوبھن چٹرجی اور ان کی ساتھی بیساکھی بنرجی اس ریلی میں شامل نہیں ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details