اردو

urdu

ETV Bharat / state

'امی جان نے کہاکہ کوئی فلم فیسٹول چھوٹا یابڑا نہیں ہوتا' - مغربی بنگالن کے دارلحکومت کولکاتا

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹول کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ امی جان نے کہاہےکہ کوئی بھی فلم فیسٹول چھوٹا یا بڑانہیں ہوتا ہے۔

'امی جان نے کہاکہ کوئی فلم فیسٹول چھوٹا یابڑا نہیں ہوتا'

By

Published : Nov 8, 2019, 7:52 PM IST

مغربی بنگالن کے دارلحکومت کولکاتا میں منعقدکولکاتاانٹرنیشنل فلم فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کہاکہ کولکاتافلم فیسٹول میں شرکت کرنا کسی اعزازسے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کولکاتا میرا دوسرا گھر ہے ۔ یہاں آ کر بہت خوش ہو تا ہوں۔ مجھے کولکاتا میں جتنی محبت ملتی ہے اتنی شاہد ہی کسی دوسری ریاستوں میں ملتی ہو۔

شاہ رخ خان نے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی ذمہ دار اورعظمیم شخصیت ہیں۔ ان کی نگرانی میں مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ کولکاتافلم فیسٹول بھی ترقی کی جانب گامزن ہے۔

بالی ووڈ کنگ کے مطابق کولکاتا فلم فیسٹول کی مقبولیت کسی بھی اعتبار سے کم نہیں ہے۔ میرے لیے کولکاتاانٹرنیشنل فلم فیسٹول کسی تہوار سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہو سکتا ہے کہ چند لوگوں کی نظروں میں اس کی کوئی اہمت نہ ہو مگر میرے لیے یہاں آنا کسی اعزازسے کم نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details