گزشتہ سال کی طرح نئے سال کے پہلے دن ہی مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو دل بدل کے کھیل میں بی جے پی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دل بدل کے کھیل میں جہاں ایک طرف بی جے پی کو فائدہ ہو رہا ہے وہیں، دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو مسلسل نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رکن اسمبلی سبھندو ادھیکاری بھی اپنے بڑے بھائی شھبندو ادھیکاری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔
سووندو ادھیکاری کانتھی میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے۔
گزشتہ روز ترنمول کانگریس کی جانب سے سووندو ادھیکاری کو کانتھی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دینے کو کہا گیا۔