اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Education Policy مغربی بنگال میں تعلیم کا بھگوا کرن کرنے کے خلاف احتجاج

جھاڑگرام ضلع کے مین ٹاؤن میں جواہر لعل یونیورسٹی (جے این یو) طلباء یونین کی صدر آیشی گھوش کی قیادت میں مرکزی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کے بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔National education policy

National education policy
National education policy

By

Published : Aug 23, 2022, 12:55 PM IST

مغربی بنگال کے جھاڑگرام ضلع کے اہم شہر میں سی پی آئی ایم کی طلباء تنظیم ایس ایف آئی كی جانب سے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے تعلیمی نظام میں مکمل طور پر مداخلت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس کا اہتمام کیاگیا۔ SFI protest against National education policy in jhargram in bengal اس موقع پرجواہر لعل یونیورسٹی (جے این یو)طلباء یونین کی صدر آیشی گھوش نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

National education policy

انہوں نے کہا کہ نصاب سے تاریخ کو ہٹانے کا کیا مطلب ہے۔آپ بچوں کو کون سی تاریخ پڑھانے کے خواہشمند ہیں۔از سے کس کو کتنا فائدہ ہوسکتا ہے۔ایک منظم سازش کے تحت تعلیمی نظام سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا کیا مقصد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی تمام ریاستوں میں سرکاری اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے۔ خستہ حال اسکولوں کو بہتر بنانے کے بجائے انہیں نظرانداز کیا جارہا ہے اور پرائیوٹ اسکولوں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mohd Salim on Revenge Politics ترنمول حکومت میں سی پی آئی ایم كے ایک لاكھ كاركنان پر کیس درج

National education policy

ایس ایف آئی کی رہنما کے مطابق مغربی بنگال میں بھی سرکاری اسکولوں کو جان بوجھ کر بند کیا جا رہا ہے۔گارجین کو اپنے اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details