مرکزی کولکاتا کے چورنگی علاقے سے پولس نے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں اسپا منیجر اور چار خواتین شامل ہیں۔
خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تالتلہ پولس نے ایس این بنرجی روڈ پر واقع اسپا و بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا۔
اس وقت بیوٹی پارلر میں کئی گاہک موجود تھے جانچ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ پارلر سیکس ریکٹ میں ملوث ہے۔
پولیس نے کہاکہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بیوٹی پارلر اور اسپاسینٹر میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی شامل تھیں۔