مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں کئی مقامات پر ریل روک دیا گیا ہے اس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
سی اے اے کے خلاف جاری احتجاج کے سبب علاقوں میں ٹرین سروس متاثر مشرقی مدنی پور کے باسولیا اسٹیشن پر آج صبح سے ہی ریلوے لائن پر جام کردیا گیا ہے۔اس کی وجہ سے مسافروں اور اسکولی طلباء و طالبات کوسخت مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلوے کے ذرائع کے مطابق 9.30بجے سے ہی باسولیا ریلوے اسٹیشن پر جام کیا گیا۔اس کی وجہ سے ہلدیا لائن مکمل طور پر ٹھپ ہوگیا۔
جنوبی 24پرگنہ میں کئی علاقوں میں ٹریفک جام کردیا گیا۔اس کی وجہ سے جنو ب مشرقی سیالدہ سیکشن میں خلل ہے۔
ٹرین کی آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ہوگلا اور جنوبی باراسات میں بھی کئی علاقوں میں ریلوے ٹریک پر جام کیا گیا ہے۔۔سیالدہ اور لکشی کانت پور کے درمیان بھی ریلوے سروس متاثر ہے۔
ہفتہ کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگ کام پر جارہے تھے مگر جگہ جگہ ریلوے ٹریک پر روک کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہے۔سیالدہ۔بج بج کے درمیان کل احتجاج کی وجہ سے متاثر رہا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی بل پرم مہر لگانے کے بعد ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرُتشدد مظاہرے جاری ہیں۔
مرکزی حکومت کے خلاف جاری پرتشدد احتجاج اب خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے جس کی وجہ سے حالات بے قابو ہوگیے ہیں۔
: