اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال کے متعدد ماہی گیر بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ہاتھوں گرفتار - مچھلی پکڑنا

خلیج بنگال میں مچھلی پکڑنے گئے بھارتی ماہی گیروں کو بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے جوانوں نے گرفتار کر لیا، ان کی کشتی بھی ضبط کر لی گئی۔

Several Bengali fishermen were captured by Bangladeshi border guards
بنگال کے متعدد ماہی گیر بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ہاتھوں پکڑ ے گئے

By

Published : Dec 3, 2020, 8:39 PM IST

مغربی بنگال ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ کے رہنے والے ماہی گیروں کے ایک گروپ کو بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے جوانوں نے گرفتار کر لیا۔

بنگال کے متعدد ماہی گیر بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ہاتھوں پکڑ ے گئے

جنوبی 24 پرگنہ کے ماہی گیروں کو غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش کی سرحد میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ کے رہنے والے 29 افراد پر مشتمل ماہی گیر ایک ایف بی شابونی نام کے ٹرالر کے ساتھ خلیج بنگال میں مچھلی پکڑنے گئے تھے۔

مچھلی پکڑنے کے دوران ماہی گیروں کی کشتی بنگلہ دیش کی سرحد میں داخل ہو گئی۔ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے جوانوں نے تمام ماہی گیروں کو پکڑ کر لیا۔

بارڈر گارڈ بنگلہ دیش نے بنگال کے پکڑے گئے ماہی گیروں کو شلہٹ پورٹ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا۔

کولکاتا میں واقع بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے بھی بنگال کے ماہی گیروں کے بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ہاتھوں پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ انتظامیہ کے سربراہ کے احمد نے بتایا کہ اس معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت سے مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ انجن خراب ہونے کے سبب ٹرالی بہتے ہوئے آبی سرحد عبور کر گئی، اس میں ماہی گیروں کی نہ کوئی غلطی ہے نہ کوئی کارروائی ہونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details