اردو

urdu

By

Published : Jan 24, 2022, 5:24 PM IST

ETV Bharat / state

Suvendu Adhikari on Mamata Banerji: 'ممتابنرجی کی وجہ سے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں سماج وادی کا بیڑہ غرق ہوگا'

مغربی بنگال بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری West Bengal BJP Leader Suvendu Adhikari نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے دورے کی وجہ سے اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Assembly Election میں سماج وادی پارٹی کا بیڑہ غرق ہوگا۔

ممتابنرجی کی وجہ سے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں سماج وادی کا بیڑہ غرق ہوگا
ممتابنرجی کی وجہ سے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں سماج وادی کا بیڑہ غرق ہوگا

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی Acceleration in Political Activity آتی جا رہی ہیں۔

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کو لے کر کافی گہماگہمی ہے۔ اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے لکھنؤ کےدورے Mamata Banerji Lucknow Visit کے اعلان کے بعد اس میں مزید تیزی آ گئی ہے۔

مغربی بنگال کے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری Opposition leader in West Bengal Assembly نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے دورے کی وجہ سے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سماج وادی کا بیڑہ غرق ہوگا۔

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اترپردیش کے دورے سے سماج وادی کو نقصان اور بی جے پی کو فائدہ زیادہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی وجہ سے سماج وادی پارٹی کا بیڑہ غرق ہونے والا ہے۔ ان کی وجہ سے سماج وادی کی رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آخر کیوں اترپردیش کے دورے پر جا رہی ہیں۔ انھیں اترپردیش اسمبلی انتخابات سے کیا لینا دینا ہے۔ ان کا ایک ہی مقصد ہے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ پہنچانا۔

جزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس کو بی جے پی کی مدد کرنے کے لئے ہر جگہ بلایا جائے گا کیونکہ اس کے بعد ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں رہ جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details