اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کولکاتا کے طبی ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ پر غور'

مغربی بنگال کے ریاستی زیر فرہاد حکیم نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے طبی ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی ممتا سرکار کو کورونا کی وبا کے دوران طبی ملازمین کی خدمات اور ضرورتوں خیال یے۔

By

Published : Dec 13, 2020, 1:22 PM IST

'salary-hike-for-kolkata-health-workers-is-under-consideration'
’کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے طبی ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ پر غور‘


مغربی بنگال کے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے طبی ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی جنگ میں طبی ملازمین کے کردار کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان لوگوں نے مشکل حالات میں قابل تعریف خدمات انجام دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح نہیں ہے جہاں صحت ملازمین کے ساتھ برا سلوک کیا جائے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن وارئرس یعنی طبی ملازمین کی تنخواہ بند کر دی جاتی ہے اور پارٹی کے ورکرز آگے بڑھایا جاتا ہے۔


وزیر فرہاد حکیم نے اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں طبی ملازمین کو کافی اہمیت دی جاتی ہے۔ اس لئے ان کی تنخواہ میں اضافہ کرنے پر غور و فکر کیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں اس پر جلد کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں جاری بات چیت مثبت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے. غیر مستقل صحت ملازمین کے مستقبل کے لئے ریاستی حکومت کافی فکرمند ہے۔

مزید پڑھیں:

کوروناوائرس کے سبب کولکاتا کا چاندنی مارکیٹ بھی متاثر

کولکاتا میونسپل کارپوریشن سے منسلک طبی ملازمین بچوں کی پیدائش سے لے کر لوگوں کی موت تک کی معلومات جمع کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسن دینا، خواتین کے مسائل پر ان سے بات چیت کرنا جیسے اہم کاموں میں شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details