مرشدآباد: مغربی بنگال کےمرشدآباد ضلع کے ساگر دیگھی اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی سخت سکیورٹی کے درمیان جاری ہے۔گنتی کے ابتدائی راؤنڈ سے ہی کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد کے امیدوار حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے آگے رہیں۔ چھٹے راونڈ کی گنتی کے بعد کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد کے امیدوار کو ترنمول کانگریس پر سات ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل ہو چکی ہے۔ کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد کے امیدوار بورن ساہا کی سبقت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کانگریس پارٹی کے دفتر میں جشن کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
مرشدآباد ضلع کانگریس پارٹی دفتر اور سی پی آئی ایم پارٹی آفیس میں کارکنان نے جشن منانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کاونٹنگ مرکز پر کانگریس اور سی پی آئی ایم کے کارکنان اپنی اپنی پارٹیوں کے جھنڈے کے ساتھ نعرہ بازی شروع کر دی ہے۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کانگریس ہیڈ کوارٹر اور علیم الدین اسٹریٹ میں سی پی آئی ایم کے ہیڈ کوارٹر میں دونوں پارٹیوں کے اعلیٰ رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے۔