اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: وکٹوریہ میموریل کا نام تبدیل کرنے کی افواہ

بین الاقوامی شہرت یافتہ وکٹوریہ میموریل کا نام نیتاجی سبھاش چندر بوس میموریل کرنے کی افواہ سوشل میڈیا پرگشت کررہی ہے۔

مغربی بنگال: وکٹوریہ میموریل کا نام تبدیل کرنے کی افواہ
مغربی بنگال: وکٹوریہ میموریل کا نام تبدیل کرنے کی افواہ

By

Published : Jan 22, 2021, 1:38 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں تاریخی عمارتوں کے نام تبدیل کرنے کا سلسلہ اب شروع ہونے کا امکان ہے۔

نیتاجی سبھاش چندر بوس کے125ویں جنم دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر اس وقت کئی طرح کی افواہ بازگشت ہے ان میں سے ہی ایک وکٹوریہ میموریل کا نام نیتاجی ہال کرنے کی خبر شامل ہے۔

پہلے ہی سوشل میڈیا پر وکٹوریہ میموریل کا نام بدل کر نیتاجی میموریل یا پھر آزاد ہند فوج ہال کیے جانے سے متعلق افواہ گشت کرنے لگی ہےاس ضمن میں نیتاجی کے خاندان کے رکن سوگتا بوس (ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان) نے کہا کہ ابھی تک ہمیں اس سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری طرف چندر کمار بوس نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہ ہے۔اس سلسلے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

غور طلب ہے کہ ہفتے کے روز یعنی 23 جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے۔وزیراعظم نریندر مودی وکٹوریہ ہال میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے موقع پر منعقد مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر وکٹوریہ میموریل کا نام بدلنے کو لے کر سوشل میڈیا پر خبریں زیربحث رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details