اس موقع پر کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ڈولا ہاٹ علاقے میں پنچایت پردھان کے ہاتھوں میں راشن کیٹس سونپ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد تین مرحلے میں سینکڑوں لوگوں کے درمیان راشن کیٹس تقسیم کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں تین سو ضرورتمندوں کو راشن کیٹس کے طور پر چاول، آٹا، آلو، پیاز، تیل، موڑی اور بسکیٹ وغیرہ دیا گیا، خواتین کے لئے ساڑیاں اور بچوں کے لئے کپڑے تقسیم کئے گئے۔
جنوبی 24 پرگنہ: ضرورتمندوں کے درمیان راشن کیٹس تقسیم کی گئی
مغربی بنگال کے ریاستی وزیر جاوید احمد کی قیادت والی خلافت کمیٹی کی جانب سے یس نامی طوفان سے متاثر ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے ڈولا ہاٹ رائے پور گرام پنچایت میں پہلے مرحلے میں تین سو غریب اور ضرورتمندوں کے درمیان راشن کیٹس تقسیم کی گئی۔
ration kits
تاریخی خلافت کمیٹی فلاح و بہبود کے کاموں میں متحرک: وزیر جاوید احمد خان
جنوبی 24 پرگنہ کے لئے روانہ ہونے سے قبل دعا کی گئی اور اس کے بعد راحت سامان سے لدی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کابینہ وزیر جاوید احمد خان کو تاریخی خلافت کمیٹی کے صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے، صدر بننے کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جنوبی 24 پرگنہ میں یس نامی طوفان سے متاثر لوگوں کے درمیان راشن کیٹس تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔