آئی ایس ایف کے چئیرمین اور بھانگڑ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ٹی کی جانچ سے انیس خان کے والد مطمئین نہیں ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی معاملات کے جانچ کی ذمہ داری ایس آئی ٹی کو ملی تھی لیکن نتیجہ صفر رہا ہے۔ اسی لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ انیس خان کے قتل کی جانچ سی بی آئی کرے۔ Rally Against Anis Murder Case In Kolkata
Rally Against Anis Murder Case In Kolkata: انیس خان کے قتل کے خلاف کولکاتا میں ریلی، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ انیس خان کے قتل کے خلاف اور اس کے اہل خانہ کو انصاف دلانے لے لیے مسلسل پورے بنگال میں احتجاج و مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پیرزادہ عباس صدیقی کی سیاسی جماعت پہلے روز سے ہی انیس خان کے قتل کے خلاف ریاستی حکومت اور پولس انتظامیہ کے خلاف محاذ آرائی کیے ہوئے ہے۔
انیس خان کا تعلق انڈین سیکولر فرنٹ سے بھی تھا، یہی وجہ ہے کہ آج کولکاتا شہر میں ہزاروں کی تعداد میں کولکاتا کی سڑکوں پر اتر کر انیس خان کے قتل کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کیا اور انیس خان کے قاتلوں کے لئے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔ آج کولکاتا کے سیالدہ سے لے کر دھرمتلہ وائی چینل تک آئی ایس ایف کے ہزاروں حامیوں نے مارچ کیا۔ Rally Against Anis Murder Case In Kolkata
آئی ایس ایف کے چئیرمین اور بھانگڑ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے اس ریلی کی قیادت کی۔ ریلی کے دوران ریاستی حکومت پر انیس خان کے قتل کے معاملے کو ائس آئی ٹی کی جانچ کرانے کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا۔ Rally Against Anis Murder Case In Kolkata
اس موقع پر آئی ایس ایف کے چئیرمین اور بھانگڑ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانچ چل رہی ہے۔ لیکن اس جانچ سے نہ انیس خان کے والد خوش ہیں نہ ہم۔ اس کے علاوہ گذستہ کل ٹی ایم سی کے طلبا یونین ایس آئی ٹی کی حمایت میں ریلی نکال کر جانچ کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے بعد سے ہمیں اور بھی بھروسہ نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: Anis Murder Case: انیس خان کے قتل کے خلاف احتجاج کررہے طلبا کو پولیس نے حراست میں لیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہم انیس خان کے قتل معاملے کی منصفانہ جانچ نہیں یوتی ہے تو ہم اپنی قانونی لڑائی دور تک لے جائیں گے۔ وزیر اعلی کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کر دیں۔ Rally Against Anis Murder Case In Kolkata