اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای وی ایم کے خلاف لڑائی میں ممتا اور راج ٹھاکرے ایک ساتھ

مہاراشٹر نو نعمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آج کولکاتا میں میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کی اور ای وی ایم کے خلاف لڑائی میں متحد ہوکر کر لڑنے کا دونوں رہنماؤں نے نے فیصلہ کیا راج ٹھاکرے نے اس سلسلے میں ممتا بنرجی کوممبئی آنے کی دعوت دی۔

ای وی ایم کے خلاف لڑائی میں ممتا اور راج ٹھاکرے ایک ساتھ

By

Published : Jul 31, 2019, 8:08 PM IST



مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ای وی ایم کے ذریعہ ووٹنگ کے خلاف اپنی لڑائی میں شامل ہونے کے لئے آج مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ نبنو میں میٹنگ کی ۔ راج ٹھاکرے نے اس میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو نرمان سینا مہاراشٹر میں ای وی ایم مشین کے خلاف مہم چلا رہی ہے ۔

ای وی ایم کے خلاف لڑائی میں ممتا اور راج ٹھاکرے ایک ساتھ

اس لڑائی میں شامل ہونے کے لئے ممتا دیدی کو دعوت دینے آیا تھا کیونکہ ملک میں چند ہی لوگ ہیں جو جمہوریت کو بچانے کے لئے اور ای وی ایم مشین کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں جن میں پہلا نام ممتا بنرجی کا ہے ای وی ایم اور وی وی پیٹ پر بہت سارے لوگوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

370 پارلیمانی حلقوں میں اس کی وجہ سے پریشانی ہوئی ہے دیدی اور ان کی پارٹی بھی ای وی ایم مشین کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہیں اور پوری دنیا میں اس کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ بیلٹ پیپرز کے ذریعہ الیکشن ہو اور اس کے لئے ہم تحریک چلا رہے ہیں جس میں ممتا دیدی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جمہوریت خطرے میں ہے اور اس کو بچانے کے لئے ہمیں مل کر لڑنا ہوگا انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ ہمی ہمیں اتنا سیٹ ملے گا اگر ایسا ہوتا رہا تو ہم کیسے اس نظام پر بھروسہ کر سکتے ہیں جن ملکوں میں پہلے ای وی مشین سے ووٹنگ ہوتی تھی سب سنے بند کردیا تو ہم کیوں کر رہے ہیں ۔

جمہوریت کو بچانے کے لئے ہمیں ای وی ایم مشین سے ووٹنگ بند کرانا ہوگا کیونکہ اس سے سفافیت کو خطرہ لاحق ہے.


ABOUT THE AUTHOR

...view details