اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا میں بارش سے لوگوں کو راحت

ریاست کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز ہوئی بارش سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے، وہیں درجہ حرارت میں نمایاں کمی بھی آئی ہے۔

کولکاتا میں بارش سے لوگوں کو راحت
کولکاتا میں بارش سے لوگوں کو راحت

By

Published : May 10, 2021, 9:45 AM IST

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز سے ہو رہی بارش کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔

دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور ہوڑہ میں گزشتہ شام تیز بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اس دوران علی پور محکمہ موسمیات نے آئندہ دو تین دنوں تک ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے، ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی امکان بھی ظاہر کی ہے ۔

ویڈیو


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین چار دنوں تک موسم کا مزاج ایسا ہی رہنے والا ہے. کہیں بارش ہوگی تو کہیں گرج کے ساتھ تیز ہوائیں چلے گی۔


وہیں عام لوگوں کا کہنا ہے رمضان المبارک کے مہینے میں بارش کے ہونے سے شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details