مانسون کی دستک کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز بدھ کی صبح ساڑھے چار بچے کے قریب بارش شروع ہوئی ہے جو اب تک جاری ہے جس سے عام زندگی پوری طرح سے درہم برہم ہوگئی ہے۔
مغربی بنگال: گزشتہ میں 48 گھنٹوں سے بارش جاری، عام زندگی مفلوج ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہگلی اور ندیا میں موسلادھار بارش کے سبب رہائشی علاقے بارش کے پانی سے زیر آب ہو چکے ہیں۔
ریاست میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری بارش سے کولکاتا اور اس سے متصل اضلاع میں ٹریفک نظام بھی پوری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ مسلسل بارش کے سبب سبزی فروشوں سمیت چھوٹے تاجروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مغربی بنگال علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 72 گھنٹوں تک بارش جاری رہ سکتی ہے، ریاست کے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مانسون کی شروعات ہے اور آنے والے دنوں میں لوگوں کو شدید بارش کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے. کیونکہ اس مرتبہ مانسون کے دوران غیر متوقع بارش ہو سکتی ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ماہ 26 مئی کو یاس نامی طوفان کے بعد موسم میں تبدیلی متوقع ہے اسی وجہ سے اس مرتبہ امید سے زیادہ بارش کے امکانات ہیں۔