اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت کے200 افراد اب بھی حج ہاؤس میں موجود

قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے باوجود 200کے قریب تبلیغی جماعت کے ممبران ابھی نیوٹاؤن میں موجود ہیں۔ان میں زیادہ تر کا تعلق دوسری ریاستوں اور بیرون ممالک سے ہے۔

تبلیغی جماعت کے200 افراد اب بھی حج ہاؤس میں موجود
تبلیغی جماعت کے200 افراد اب بھی حج ہاؤس میں موجود

By

Published : May 8, 2020, 4:08 PM IST

مغربی بنگال کے 103افراد نے مارچ میں دہلی میں واقع مرکز نظام الدین کے اجتماع میں شرکت کی تھی۔ 92 افراد قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔

مرکز نظام الدین کا معاملہ سامنے آنے کے بعد مغربی بنگال حج ہاؤس میں نظام الدین مرکز، بھوپال اجتماع اور ریاست کے مساجد میں موجود تبلیغی جماعتوں کے ممبران کو یہاں لایا گیا تھا۔

بدھان نگر پولس کمشنریٹ کے سینئر آفیسر نے کہا کہ چوں کہ اس وقت ریلوے سروس اورہوائی جہاز سروس شروع نہیں ہوئی ہے اور مرکزی وزارت صحت کے اگلی ہدایت کا ہم انتظار کررہے ہیں۔ اگلی ہدایت تک انہیں نیو ٹاؤ جج ہاؤس میں ہی رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرتی فاصلے کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔

مرکز تبلیغ نظام الدین میں مارچ کے مہینے میں اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ تاہم اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو ہزار کے قریب افراد مسجد میں پھنس گئے تھے۔ مارچ کے آخری ہفتے میں لوگوں کو نکالا گیا۔ مرکز نظام الدین کے اجتماع میں شرکت کرنے والے چند افراد میں کورونا وائرس پائے جانے کے بعد کلکتہ میں بھی مرکز نظام الدین کے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی شناخت کرکے نیو ٹاؤن حج ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔31مارچ کو حج ہاؤ س میں 54افراد کو لایا گیا تھا۔اس کے اگلے چار دن 301افراد حج ہاؤس لایا گیا۔

حج ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ان میں سے 197افراد کا تعلق دہلی، تمل ناڈو، اترپردیش اور دیگر ریاستوں سے ہے۔ جب کہ ان میں بیرون ممالک انڈو نیشیا، ملیشیا، تھائی لینڈ اور میانمار سے ہے۔

ایک آفیسر نے کہا کہ 64افراد کو 25اپریل کو حج ہاؤس سے روانہ کیا گیا تھا اور 27اپریل کو 24افراد کو ریلیز کیا گیا ہے۔جب کہ 16افراد کی رپورٹ ابھی بھی نپیں آئی ہے۔

سینئر آفیسرنے کہا کہ اب تک کسی کی بھی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details