ریاست مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیز کے لیے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی انتخابی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ Local body elections in 108 municipalities of Bengal
ریاست کے چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں شاندار کارکردگی کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بلدیاتی الیکشن میں بھی نمایاں کارنامہ انجام دینے کے لیے پرعزم ہے۔ Municipal Corporation elections in four districts of Bengal
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے گیارولیا ٹاؤن کے عام لوگوں نے ایک بار پھر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 7 کے عام لوگوں سے ای ٹی وی بھارت نے بات چیت کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس مرتبہ وہ کس کے حق میں ووٹ کریں گے۔