وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے مغربی بنگال اور آسام کے عوام سے کثیر تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم نریندر نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے مغربی بنگال کے عوام سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ بنگال اور آسام میں آج دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے، اس لیے تمام رائے دہندگان جمہوریت کے اس تہوار میں ووٹ ڈال کر جمہوریت کو مضبوط کر یں۔
پارٹی صدر نے کہا کہ 'بنگال اسمبلی انتخابات میں آج دوسرا مرحلے کی ووٹنگ چل رہی ہے اس لیے تمام رائے دہندگان سے گزارش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمہوریت کے اس تہوار میں حصہ لیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں، ماسک اور سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں'