اردو

urdu

ETV Bharat / state

آدیواسیوں کی زمین پر سرکاری پروجیکٹ کے خلاف احتجاج

بیربھوم ضلع میں ریاستی حکومت کی اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ کی جانب سے 101 ایکڑ جنگل کی زمین میں کوئلے کی کھدان کے لئے کام شروع کیا گیا جس کی وجہ سے آدیواسیوں کو اپنی زمین سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے ۔اس کے خلاف آدیواسیوں کی جانب سے احتجاج بھی کیاجارہا ہے۔

By

Published : Aug 19, 2019, 11:35 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 2:23 PM IST

بیربھوم میں آدیواسیوں کی زمین پر سرکاری پروجیکٹ کے خلاف احتجاج

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع خیرالوس بلاک گنگا رام چک مغربی بنگال توانائی کارپوریشن کوئلے کی کھدان بنانے کے لئے 101 ایکڑ جنگل کی زمین کی صفائی کام کا شروع کیا تھا۔ اس کے لئے جنگل کی زمین کو برباد کیا جا رہا ہے۔

اس کا اثر آدیواسیوں کی زندگی پر پڑے گا ۔ اس کے خلاف آس پاس کے رہائشی علاقوں کے آدیواسیوں نے باستبپور، ساگربھانگا، بیل ڈانگہ بھادولیا گنگا رام چک دیب گنج کے آدیواسیوں نے جنگلات کی کٹائی کے خلاف احتجاج کیا اور درختوں کو کاٹنے کا کام بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اس کے خلاف خیراسول کے بی ڈی او جو یادداشت بھی دی لیکن جب کوئی حل نہ نکلا تو انہوں نے خود اس کام میں رخنہ ڈالنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد ان کو طرح طرح سے تنگ کیا جانے لگا ۔ اس کے خلاف آج سیو ڈیموکریسی نام کی تنظیم نے آدیواسیوں کی اس تحریک کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

سیو ڈیموکریسی کی جانب سے کولکاتا سابق مئیر بکاش رنجن بھاٹا چاریہ نے کہا کہ جنگل کی زمین کو اس طرح سے برباد کرنا آدیواسیوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کوئلے کی کھدان کے لئے 101 ایکڑ پر مبنی جنگل کی کٹائی کرا رہی ہے ۔

اس کی مخالفت کرنے والے آس پاس کے آدیواسیوں پر ظلم کیا جاررہا ہے ۔ ان کو ان کے گھروں سے جبری طور پر نکال دیا گیا ہے ۔ وہ عارضی گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا یہ قدم قابل مذمت ہے۔

سیو ڈیموکریسی آدیواسیوں کی اس لڑائی میں ساتھ ہے اور کولکاتا میں اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا. سیو ڈیموکریسی کی جانب سے کولکاتا ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سماجی کارکن نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔


Last Updated : Sep 27, 2019, 2:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details