مغربی بنگال کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت باگٹوی گاؤں میں آٹھ لوگوں کو زندہ جلا کر قتل کا واقعہ ریاست میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ اسی درمیان ریاستی وزیر فرہاد حکیم کو آج مقتول انیس الرحمن کے آبائی گاؤں آمتا کے دورے پر جانا مہنگا پڑ گیا۔ ترنمول کانگریس کے سینیئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم انیس الرحمن خان کی پُراسرار موت کے بعد ان کے والد سے ملاقات کرنے کے لئے آمتا پہنچے تھے۔ Go Back Slogan Against Firhad Hakim
ریاستی وزیر فرہاد حکیم کو ذرا بھی گمان نہیں تھا کہ آمتا پہنچنے پر انہیں سیاہ پرچم دیکھائے جائیں گے اور ان کے خلاف نعرہ بازی کی جائے گی۔ آمتا میں رہنے والے عام لوگوں نے وزیر کو دیکھتے ہی نعرہ بازی شروع کر دی۔ چند لوگوں نے انہیں سیاہ جھنڈے دیکھائے۔ چند لوگوں نے واپس جاؤ، واپس جاؤ کی نعرہ بازی بھی کی۔مقتول انیس الرحمن خان کے والد سالم خان نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وزیر یہاں کیا کرنے اور کیا لینے آئے ہیں؟ ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ صرف انصاف چاہتے ہیں۔ Go Back Slogan Against Firhad Hakim