ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایم مودی کی کولکاتا آمد سے قبل مہنگائی کے خلاف احتجاج - پیٹرول

وزیر اعظم نریندر مودی کی کولکاتا آمد سے قبل پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کولکاتا میں بایاں محاذ، کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے متحدہ محاذ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

پی ایم مودی کی کولکاتا آمد سے قبل مہنگائی کے خلاف احتجاج
پی ایم مودی کی کولکاتا آمد سے قبل مہنگائی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 8:00 AM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مختلف پارٹیوں کے قائدین دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کولکاتا آمد سے قبل پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کولکاتا میں بایاں محاذ، کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے متحدہ محاذ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

پی ایم مودی کی کولکاتا آمد سے قبل مہنگائی کے خلاف احتجاج

کولکاتا میں بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے متحدہ محاذ نے پیٹرول ڈیزل اور رسوائی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ملک میں لگاتار بڑھ رہی بے روزگاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ کولکاتا کے انٹالی سے مہاجتی سدن تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت بایاں محاذ کے ریاستی چیئرمین بمان بوس اور کانگریس کے سینیئر رہنما عبدالمنان نے کی۔ متحدہ محاذ کی یہ پہلی احتجاجی ریلی تھی لیکن اس ریلی میں انڈین سیکولر فرنٹ کی جانب سے کوئی نمائندہ نظر نہیں آیا۔

in article image
پی ایم مودی کی کولکاتا آمد سے قبل مہنگائی کے خلاف احتجاج

اس موقع پر بایاں محاذ کے ریاستی چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ آج کی اس ریلی سے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ریاست میں وزیر اعظم نریندر مودی آ رہے ہیں۔ ملک میں ضروری اشیاء کی جس طرح سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس کی جس طرح قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ ایسے میں عام آدمی کا زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

بمان بوس نے کہا کہ جب مودی وزیر اعظم بنے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ ہر سال 2 کروڑ نوجوانوں کو نئے طور پر نوکریاں دی جائیں گی۔ اس کا مطلب 7 برسوں میں 14 کروڑ افراد کو نوکری ملنی چاہئے تھی۔ لیکن نوکریاں نہیں مل سکی بلکہ جن کی نوکری تھی انہوں نے نوکریاں بھی گنوادی ہیں۔ ہم وزیر اعظم کو یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان حالات میں عام آدمی کہہ رہا ہے کہ اب حالات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں۔

انہوں نے انڈین سیکولر فرنٹ کے سیمول شورین کی غیر موجودگی کے متعلق کہا کہ ریلی میں ان کے لوگ بھی شامل تھے۔ ہو سکتا ہے وہ لوگ نئے ہیں ہم ابھی ان کو سب پہنچاتے نہیں ہیں۔ سیمول شورین نے کہا تھا کہ وہ آئیں گے لیکن کسی وجہ سے نہیں آ پائیں ہیں۔ ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details