مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی کے تمام اعلیٰ رہنماؤں کی نظریں ریاست پر مرکوز ہو چکی ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا مغربی بنگال کا دورہ کر چکے ہیں۔ اگلے سال 19 جنوری کو وزیر داخلہ امیت شاہ کی ایک بار پھر مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آمد متوقع ہے۔ اس مرتبہ مغربی بنگال کے دورے پر وزیر داخلہ امیت شاہ ریاست میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کرنے کو لے کر کوئی اہم فیصلہ کر سکتے ہیں۔
مودی 23 جنوری کو مغربی بنگال کا دورہ کر سکتے ہیں - انڈور اسٹیڈیم
نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی 23 جنوری کو مغربی بنگال کا دورہ کرسکتے ہیں۔
اسی درمیان اطلاع موصول ہوئی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 23 جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر مغربی بنگال کے دورے پر آسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 21 جنوری کو سوامی ویویکانند کا یوم پیدائش ہے۔اس کے دو دن بعد ہی 23 جنوری کو بھارت کے عظیم مجاہد آزادی اور آزاد ہند فوج کے بانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کا بھی یوم پیدائش ہے۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی مغربی بنگال کے دورے پر آنے کی امید ہے۔
بی جے پی یوتھ مورچہ کے ریاستی صدر سَومترا خان نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے موقع پر مغربی بنگال میں یووا ہفتہ منایا جائے گا۔ اس موقع پر انڈور اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نوجوانوں کو خطاب کریں گے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان سَومترا خان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے۔ پی ایم او سے جلد ہی وزیراعظم نریندر مودی کے مغربی بنگال دورے کے شیڈول کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔