مغربی بنگال میں چھٹویں مرحلے کا انتخاب اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ ندیا ضلع کے تیھٹا تھانہ کے تحت پلاشی پاڑہ اسمبلی حلقے کے 177 پولنگ مرکز کے نزدیک ایک پولیس اہلکار نے پریسڈینگ آفیسر کی پٹائی کر دی۔
اس دوران الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پریسڈینگ افسران اور وہاں موجود پولیس اہلکار کے درمیان کسی بات پر توتو میں میں ہو گئی۔ اس میں پولیس اہلکار نے پریسڈینگ آفیسر کی پٹائی کر دی۔
اس واقعے کے بعد الیکشن ڈیوٹی پر تعینات افسران نے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔
پولیس اور مرکزی فورسز کے جوانوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور پورے معاملے کو رفع دفع کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پریسڈینگ آفیسر سوکنتا بسواس اور پولیس اہلکار ٹھاکر داس مہتو کے درمیان کسی بات پر توتو میں میں ہو گئی۔
اسی پر پولیس اہلکار نے پریسڈینگ آفیسر کی پٹائی کر دی جس سے کشیدگی پھیل گئی. وہاں موجود الیکشن افسران پریسڈینگ آفیسر سوکنتا بسواس کی حمایت میں آگئے۔
پولیس اہلکار کے ہاتھوں پریسڈینگ آفیسر کی پٹائی
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں جمعرات کو چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جائیں گے۔
انتخابی کمیشن نے چھٹویں مرحلے کے لیے مرکزی فورسز کی 779 کمپنیوں کو تعینات کیا ہے۔
اس کے علاوہ انتخابی کمیشن نے ووٹنگ کے دوران کورونا گائیڈ لائن اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔