اردو

urdu

ETV Bharat / state

صدر کووند اور وزیراعظم مودی نے کولکاتا آتشزدگی پر رنج کا اظہار کیا - وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم مودی نے کولکاتا میں پیش آئے آتشزدگی میں ہلاک شدہ افراد کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے اور سنگین طور پر زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر کووند اور وزیراعظم مودی نے کولکاتا آتشزدگی پر رنج کا اظہار کیا
صدر کووند اور وزیراعظم مودی نے کولکاتا آتشزدگی پر رنج کا اظہار کیا

By

Published : Mar 9, 2021, 12:34 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کولکاتا آتشزدگی میں لوگوں کی موت پر رنج کا اظہار کیا ہے۔

مودی نے منگل کو ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’کولکاتا میں آگ لگنے کے حادثے میں لوگوں کی زندگیوں کے نقصان سے غمزدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں مہلوکین کے کنبوں سے میری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے‘‘۔

صدر رام ناتھ کووند نے بھی کولکاتا میں آتشزدگی کے سبب لوگوں کی اموات پر منگل کے روز رنج کا اظہار کیا۔ کوونڈ نے آج ایک ٹوئٹ میں کہا ’’کولکاتا کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ پر ہوئے رنج کو الفاظ میں بیاں نہیں کیا جاسکتا۔ غمزدہ کنبوں کے تئیں میری گہری تعزیت۔ میں زخمیوں کے جلد شفاب ہونے کی تمنا کرتا ہوں‘‘۔

وزیراعظم نے مہلوکین کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے اور سنگین طور پر زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کولکاتا میں اسٹرینڈ روڈ واقع مشرقی ریلوے کے دفتر کی 13 ویں منزل پر آگ لگنے سے کم از کم 9 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔یہ واقعہ پیر کی شام تقریباً چھ بجکر 10 منٹ پر پیش آیا۔ مہلوکین میں چار فائر بریگیڈ کے اہلکار، دو ریلوے کے ملازمین اور پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شامل ہیں۔

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے آگ لگنے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے اعلی سطح جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details