اردو

urdu

ETV Bharat / state

Resolution on CAA in WB Assembly مغربی بنگال اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف قرارداد لانے کی تیاری - قیادت والی ریاستی حکومت شہرت ترمیمی ایکٹ

مغربی بنگال اسمبلی میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت شہرت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایک بار پھر قرار داد تیاری میں مصروف ہے۔اس کا مقصد مرکزی حکومت کو واضح پیغام دینا ہے کہ ریاست میں سی اے اے نافذ نہیں ہوگا۔Preparing to bring a resolution against CAA in the West Bengal Assembly

مغربی بنگال اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف قرارداد لانے کی تیاری
مغربی بنگال اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف قرارداد لانے کی تیاری

By

Published : Nov 15, 2022, 6:35 PM IST

کولکاتا:ملک کی چند ریاستوں میں اسمبلی انتخابات جاری ہے۔مغربی بنگال میں بھی چند مہینوں کے اندر پنچایت انتخابات ہونے ہیں۔پنچایت انتخابات کو لے تمام تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ Preparing to bring a resolution against CAA in the West Bengal Assembly

ریاست میں بھی پنچایت انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ترقیاتی منصوبوں منصوبوں پر بحث کرنے کے بجائے شہرت ترمیمی ایکٹ کے نام پر عام لوگوں بالخصوص مسلمانوں کو ڈرانے کا دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔

اسی درمیان مغربی بنگال اسمبلی میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت شہرت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایک بار پھر قرار داد تیاری میں مصروف ہے۔اس کا مقصد مرکزی حکومت کو واضح پیغام دینا ہے کہ ریاست میں سی اے اے نافذ نہیں ہوگا۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کہا کہ مرکزی حکومت گجرات سمیت دیگر ریاستوں میں انتخابات کے مدنظر شہریت ترمیمی ایکٹ کے نام پر سیاست تیز کر دی ہے لیکن ہم اس موضوع پر انتخابات نہیں لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛CM Mamata Banerjee بنگال میں کسی بھی صورت میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں ہوگا

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں ہوگا۔اس کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ہی پنچایت انتخابات سے چند مہینوں قبل ہی اس موضوع کو دفن کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے مطابق ہم نے مغربی بنگال اسمبلی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف قرارداد منظور کرکے ریاست کے عوام کو واضح پیغام دینا ہے کہ سی اے اے انتخابی موضوع نہیں ہوگا۔CAA,Dengue,Remarks On President Issues That Will Rock Winter Session Of West Bengal Assembly

ABOUT THE AUTHOR

...view details