اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالدہ: بارہ ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر - مغربی بنگال کی حالات میں تیزی سے بہتری

مالدہ ضلع میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس اور دیگر تقریبات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، اسی درمیان لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مالدہ میں بارہ ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر
مالدہ میں بارہ ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر

By

Published : Oct 17, 2021, 11:56 AM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ماتھا باڑی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور وزیر شبینہ یاسمن نے بارہ ربیع الاول کے تعلق سے کہا کہ مغربی بنگال میں روایتی انداز میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ اس موقع پر منعقد کئے جانے والی تقریبات کو یاد گار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو تیاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم دن ہے اور ہماری زندگی میں اس کی کتنی اہمیت ہے اسے بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور دیگر تقریبات کی تیاریاں کی جارہی ہے۔ حالانکہ کورونا وبا کے بعد سے مغربی بنگال کی حالات میں تیزی سے بہتری آئی ہے.حکومت، صحت انتظامیہ، پولیس انتظامیہ کی غیر معمولی کوشش کے سبب تہواروں کے موسم کے درمیان اس بیماری کے پھیلنے کی رفتار مکمل طور پر سست ہے۔

  • مزید پڑھیں:تبلیغی جماعت اور دیوبند سے متعلق توگڑیا کا بیان حقیقت سے بعید

    انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے لوگ تہوار منارہے ہیں اور مستقبل میں بھی منائیں گے لیکن احتیاطی تدابیر اور گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کے ساتھ ساتھ۔

    واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ان دنوں تہواروں کا موسم چل رہا ہے جو ایک مہینہ یعنی اگلے ماہ نومبر تک جاری رہے گا، ریاستی حکومت، محکمہ صحت اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے ہر تہوار کے لئے گائیڈ لائن جاری کیا جارہا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details