مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں رواں ماہ کے آخر میں 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔
تین اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیرگنج میں بھی سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
اتوار کے روز بھوانی پور اسمبلی حلقے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، بی جے پی اور سی پی آئی ایم اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم زوروں پر چلائی۔
بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے امیدوار ہونے کی وجہ سے یہ حلقہ قومی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 میں ممتابنرجی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اسی درمیان کولکاتا کے بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے جاری ووٹرز لسٹ میں پرشانت کِشور کا نام شامل کئے جانے پر مغربی بنگال میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔